ڈاکٹر امجد علی کا بریکوٹ سوات میں واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح

    ڈاکٹر امجد علی کا بریکوٹ سوات میں واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح

  

       پشاور(سٹی رپورٹر) خیبرپختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے ویلیج کونسل ڈیڈہ ور، تحصیل بریکوٹ سوات میں واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح کردیا۔ خیبرپختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے گزشتہ روز تحصیل بریکوٹ سوات میں واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویلیج کونسل ڈیڈہ ور میں تکمیل شدہ اس منصوبے پر تقریباً 1 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے دامان ڈیڈہ ور اور ملحقہ دیگر علاقوں کو بھی صاف و شفاف پانی کی فراہمی یقینی ہوگئی ہے۔ ڈاکٹر امجدعلی کا کہنا تھا کہ اس سے قبل مذکورہ علاقہ مکین صاف پانی دستیابی سے متعلق مسائل کے شکار تھے جس کیلئے فوری اقدامات اٹھائے گئے اور آج یہاں کے لوگوں کو باآسانی صاف و شفاف پانی ملنا شروع ہو گیا ہے۔ افتتاح کے موقع پر بلدیاتی نمائندے اور دیگر متعلقہ افسران بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -