مہمند،ٹریفک کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق
مہمند(نمائندہ پاکستان)تحصیل صافی مختلف واقعات میں دو افراد جان بحق۔ خانکاہ ماربل پہاڑ میں ٹرک الٹنے کے نتیجے میں ڈرائیور جان بحق۔ شوہ فرش میں موٹر سائیکل سوار کو یوٹنگ بس نے کچل دیا۔ قبائیلی ضلع مہمند میں ریسکیو1122 کے مطابق اتوارکے روزتحصیل صافی زیارت خانقاہ ماربل مائن سے لوڈ ٹرک پہاڑ میں الٹ کر نیچے لڑھک گئی۔جس کے نتیجے میں ڈرائیور واصف ولد مشرف سکنہ رنڑا خیل حلیمزئی موقع پر جانبحق ہوگیا۔ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملتی ہی ریسکیو 1122کی میڈیکل ٹیم نے ڈیڈ باڈی کو ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی کو منتقل کردیا۔ دوسرا واقعہ بھی تحصیل صافی شوہ فرش کے مقام پراس وقت پیش آیا۔ جب باجوڑ پشاور شاہراہ پر مسافر بس یوٹنگ نے موٹرسائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار میجرخان ولد دلاور سکنہ آدم زئی صافی موقعہ پر جان بحق ہوگیا۔