اقتدار کیلئے لانگ مارچ سے انتشار پھیلے گا،حافظ عبدالغفار روپڑی

اقتدار کیلئے لانگ مارچ سے انتشار پھیلے گا،حافظ عبدالغفار روپڑی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)ملکی سیاسی و معاشی صورتحال انتہائی پیچیدہ اور نازک ہے۔ عوام نہیں اقتدار کے لئے لانگ مارچ سے انتشار پھیلے گا۔ جماعت اہل حدیث پاکستان کی مجلس عاملہ و شوری کا سالانہ اجلاس 6 نومبر اتوار کو جامعہ القدس چوک دالگراں میں ہو گا۔جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا کہ ملک میں سیاسی اور معاشی صورتحال انتہائی پیچیدہ اور نازک ہو چکی ہے۔ جسکے زمہ دار ہمارے سیاستدان ہیں جو عوام کے مسائیل حل کرنے کی بجائے اپنے اقتدار اور خواہشات کے لئے لانگ مارچ اور جلسے جلوس کرتے ہیں۔ ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم چلا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں جس کے ووٹوں سے منتخب ہوتے ہیں ان کے مسائیل کے حل کی بجائے اپنے مقاصد کی تکمیل میں لگے رہتے ہیں۔ حافظ عبد الغفار روپڑی نے جماعت اہل حدیث پاکستان کی مجلس عاملہ و شوری کا سالانہ اجلاس 6 نومبر اتوار کو جامعہ القدس چوک دالگراں لاہور میں طلب کر لیا ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال۔دعوتی وتبلیغی پروگرام اور تنظیمی حوالے سے مشاورت اور آئیندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا اجلاس میں چاروں صوبوں اور  آ زاد کشمیر سے علماء  اور اراکین شرکت کریں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -