منہاج یونیورسٹی کے زیراہتمام دوروزہ ورلڈ ریلجنزکانفرنس اختتام پذیر

منہاج یونیورسٹی کے زیراہتمام دوروزہ ورلڈ ریلجنزکانفرنس اختتام پذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام دوروزہ ورلڈ ریلجنز کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔ ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی زیر صدارت دو روزہ کانفرنس کے اختتامی سیشن میں رجسٹرار منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر خرم شہزاد نے متفقہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ تہذبیوں کا تصادم روکنے اور بین المذاہب رواداری کے فروغ کیلئے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے مابین بین الاقوامی مکالمہ کا تسلسل ناگریز ہے۔ طلبہ اور محققین کو ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو سمجھنے کیلئے گفتگو کرنا ہوگی۔ منہاج یونیورسٹی لاہور کو مسلسل پانچویں کانفرنس منعقد کرنے پر مبارکباد دی گئی۔ دوروزہ کانفرنس میں پاکستان سمیت آسٹریلیا، اٹلی، سری لنکا،برطانیہ، اور بھارت کے محققین اسمیت پاکستان سے مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور ریسرچ سکالرزنے مقالہ جات پیش کئے اور مختلف پینل ڈسکشنز میں طلباء اور طالبات کے سوالات کے جوابات دیئے۔مختلف پینل ڈسکشنز میں ڈاکٹر نعیم انور نعمانی،ڈاکٹر عدیل عرفان،الزبتھ پرنٹک، ڈاکٹر تاج الدین،ڈاکٹر اصغر زیدی، ڈاکٹر شانتی کمار،ڈاکٹر جان ڈیوپش،ڈاکٹر امام یحییٰ سرجیویاہی، ڈاکٹر احمد رضا،ریونڈ فلپ ڈنکن،عباس علی رضا،ڈاکٹر نیلم بانو،ڈاکٹر جویریہ حسن اور فلپ پیٹر نے پینل ڈسکشن میں حصہ لیا اور طلبہ کے سوالات کے جوابات دیئے، فلپ پیٹر ڈنکن کو بیسٹ ریسرچ پیپر پر ایوارڈ اور پچاس ہزار روپے انعام دیاگیا۔