عمران خان لانگ مارچ نہیں میوزیکل شو چلا رہے ہیں،حنا پرویز بٹ

  عمران خان لانگ مارچ نہیں میوزیکل شو چلا رہے ہیں،حنا پرویز بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان نے جس تھالی میں کھایا اسی میں چھید کیا۔عمران خان کو اسٹبلشمنٹ نے پالا اور چلایا آج انہی کیخلاف کھڑا ہو گیا۔اسٹبلشمنٹ نے آئین پاکستان اور اپنے حلف کی پاسداری کا عہد کیا ہے۔عمران خان غیر قانونی احکامات نہ ماننے کی وجہ سے اداروں کے سربراہان کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔جھوٹے اور فراڈیے شخص نے بطور وزیراعظم بھی جھوٹ بولا آج کنٹینر پر کھڑے ہوکر بھی جھوٹ بول رہا ہے۔لانگ مارچ نہیں میوزیکل شو چلا رہا ہے جو شہریوں کو انٹرٹینمنٹ فراہم کرکے سات دن بعد گھروں کو واپس چلا جائے گا۔کارکن سڑکوں پر چھوڑ کر خود گھر چلے جانا یہ لیڈروں کا نہیں مفاد پرستوں کا شیوہ ہے۔انہوں نے مزید کہا پاکستانی قوم اب عمران خان جیسے بہروپیے کی اصلیت جان چکی ہے۔فارن فنڈنگ فتنہ کے بعد گھڑی چور ثابت ہوچکا ہے۔ دوسروں کو چور،چور کہنے والا خود گھڑی چور نکلا ہے۔ جھوٹے بیانیے کی زیادہ لمبی نہیں ہوتی۔عمران خان کے بیانیے کی پوری عمارت جھوٹ کے سہارے کھڑے تھی۔عمران خان نے خود ہی اعتراف کیا وہ وزیراعظم تھا لیکن حکومت کوئی اور چلا رہا ہے۔ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ یہ کٹھ پتلی وزیراعظم تھا۔