پاکستان کے تمام مسائل کا حل نفاذ شریعت محمدیہ میں ہے،مولانا مفتی حبیب الرحمن

  پاکستان کے تمام مسائل کا حل نفاذ شریعت محمدیہ میں ہے،مولانا مفتی حبیب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس اہلسنت والجماعت پاکستان کے امیر مرکزیہ شیخ الحدیث والتفسیر حضرت مولانا مفتی حبیب الرحمن درخواستی نے پیغام اہلسنت و نفاذ شریعت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل نفاذ شریعت محمدیہ میں ہے۔ و طن عزیز پاکستان میں تمام نظام ناکام ہوچکے اب پوری قوم کو نظام اسلام پر متحد ہونے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ آئیں سب مل کر وطن عزیز پاکستان میں شریعت اسلامیہ کے نفاذ کیلئے پر امن و مثبت جدوجہد کریں۔انہوں نے کہا کہ ٹرانس جینڈر شریعت کے خلاف کالا قانون ہے اسکو مسترد کرتے ہیں۔ دو ماہ کے اندر کراچی ملتان پشاور کوئٹہ میں عظیم الشان پیغام اہلسنت نفاذ شریعت کانفرنس منعقد کی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار  انہوں نے عالمی مجلس علما اہلسنت کے زیر اہتمام مرکز شیرانوالہ گیٹ لاہور میں پیغام اہلسنت و نفاذ شریعت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں مرکزی جمعیت علما اسلام کے سرپرست اعلی ڈاکٹر میاں محمد اجمل قادری، جمعیت علما اسلام (س)کے امیر مولانا حامد الحق حقانی، اہلسنت کے قائد مولانا احمد لدھیانوی،جمعیت علما اسلام کے مرکزی نائب امیر مولانا عبدالرف فاروقی سمیت دیگر علماء نے بھی خطاب کیا۔