لودھراں: 70منصوبوں پر 2ارب روپے خرچ کرنیکا فیصلہ 

  لودھراں: 70منصوبوں پر 2ارب روپے خرچ کرنیکا فیصلہ 

  

لودھراں (نما ئند ہ پا کستان) ڈپٹی کمشنر بابر رحمان وڑائچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویوکمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے 70 ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا جن پر 2 ارب روپے لاگت آئے گی۔ انہوں نے ضلع بھر کے پہلے سے جاری 59 ترقیاتی منصوبوں اور 11 نئے شروع کیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت پنجاب نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

 مجموعی طور پر 70 ترقیاتی منصوبوں کے لیے 2 ارب روپے سے زائد کے فنڈز فراہم کیے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر 52 کروڑ روپے کے فنڈز خرچ کیے جا چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر کی زیر تعمیر کاموں کی سست روی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے سپیشل ایجوکیشن سنٹر کی عمارت کو جون سے قبل مکمل کرنے کی ہدیت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے  سالانہ ترقیاتی پروگرام 2022-23کے تحت پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی 3 ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کا حکم دیا۔ ترقیاتی سکیموں میں بنیادی مراکز صحت قطب پور کی دیہی مرکز صحت میں اپ گریڈیشن، چک نمبر313ڈبلیو بی، 384ڈبلیو بی اور343ڈبلیو بی تحصیل دنیاپور کیلئے بنیادی مراکز صحت کی تعمیر اور یونین کونسل بھوٹیجی تحصیل لودھراں میں بنیادی مرکز صحت کی تعمیرشامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر بابر رحمن وڑائچ نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2022-23کے جاری منصوبوں میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین لودھراں اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین دھنوٹ تحصیل کہروڑپکا کے منصوبوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ محمد فہد انور نے ضلع کی ترقیاتی سکیموں پر اب تک ہونے والی پیش رفت بارے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔

بابر رحمن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -