بحران تیز‘ کمرشل صارفین کو گیس سلنڈر دینے کا فیصلہ 

بحران تیز‘ کمرشل صارفین کو گیس سلنڈر دینے کا فیصلہ 

  

ملتان (نیوز رپورٹر)جی ایم سوئی نادرن گیس ملتان ریجن  ایوان تجارت و صنعت ملتان پہنچ گئے  صدر ایوان نے کمرشل و گھریلو صارفین کے مسائل اجاگر کئے اس موقع پر جی ایم سوئی گیس شہزاد اقبال نے ایوان تجارت و صنعت ملتان کی مجلس عاملہ کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 31اکتوبر سے کمرشل صارفین کے گیس کنکشن منسوخ کرکے انہیں سلنڈر انکی کی دہلیز پر فراہم کئے جائیں گے تاکہ سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے انہوں نے (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

کہا کہ کمرشل صارفین کو ایپلی کیشن پرسوئی سدرن سے لے کر آر ایل این جی گیس سلنڈراوگرا کے مقرر کردہ نرخوں پر فراہم کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور پریشر بھی بہتر دیا جائے جبکہ مارچ،اپریل تک کمرشل صارفین کو دوبارہ سوئی نادرن گیس کنکشنز فراہم کر دئیے جائیں گے انہوں نے ایوان تجارت و صنعت کے مطالبہ پر تجارتی و صنعتی برادری کے مسائل کے حل کے لیے ڈپٹی چیف آفیسر قسیم حیدر کو ایم سی سی آئی کے لیے فوکل پرسن نامزد کرنے کا بھی اعلان کیا اس موقع پر گیس فراہمی اور شکایات کے حوالہ سے سیر حاصل گفتگو ہوئی جب کہ صدر ایوان میاں راشد اقبال نے گیس فراہمی کے حوالہ سے گھریلو و کمرشل صارفین کے مسائل اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ گیس price slab  میں نمایاں فرق ہونے کی وجہ سے کمرشل صارفین کو مالی مشکلات کا سامنا ہے slab rates مناسب رکھنے کے لیے سوئی نادرن گیس پائپ لائن اوگرا کو تجاویز ارسال کرے گھریلو صارفین کو گیس کی مسلسل فراہمی اور چند علاقوں میں گیس پورے پریشر اور مقدار کے ساتھ ہر وقت موجود جبکہ کچھ علاقوں میں صرف ایک وقت بھی گیس پورے پریشر و مقدار کے ساتھ مہیا نہیں اس سلسلہ میں پورے علاقے میں یکساں تقسیم کو یقینی بنایا جائے  جبکہ ایمرجنسی سسٹم کو مزید بہتر بنانے کے لیے موبائل اپلیکیشن بنائی جائے تو صارفین کو زیادہ سہولت ہو گی انہوں نے کہا کہ گیس کے گھریلو و کمر شل صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایوان تجارت و صنعت ملتان اور ایس این جی پی ایل کے اراکین پر مشتمل کمیٹی بنا دی جائے اور ایوان کے لیے نمائندہ مقرر کیا جائے جسے روز مرہ کی بنیاد پر مسائل کی نشاندہی کی جا سکے جس سے ایس این جی پی ایل کا فاسٹ ٹریک ونڈو سسٹم ڈویلپ ہو گا  جبکہ سابق نائب صدر خواجہ محمد فاروق نے جی ایم سوئی گیس کو ایوان کا نشان پیش کیا اور نائب صدر شیخ محمد عاصم سعید،خواجہ محمد حسین،سہیل طفیل،نوید اقبال چغتائی،عدنا ن چغتائی،احتشام الحق،شیخ فہیم ستار،میاں داد الہی،محمد شفیق،اورنگزیب عالمگیر،زیشان الہی دیگر نے شرکت کی۔

جی ایم سوئی گیس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -