عاشق رسول ؐ غازی علم دین شہید کا آج 93واں یوم شہادت ملک بھر میں دعائیہ تقریبات کی تیاریاں مکمل
ٹھٹھہ صادق آباد(نامہ نگار) حرمت رسول ؓ پر جان قربان کرنے والے سچے عاشق رسولؓغازی علم دین شہید کا 93واں یوم شہادت 31اکتوبرپیرکو منایا جائے گا اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں سیمینارز،قرآن خوانی(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیاجائے گاجس میں عاشق رسول ؓ غازی علم دین شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، غازی علم دین شہید نے 16 اپریل 1929 کو حضور نبی کریم ؓ کی شان اقدس میں گستاخی پر مبنی کتاب کے مصنف راجپال کو جہنم رسید کیا تھا انگریز حکومت نے غازی علم دین شہید پر مقدمہ کر دیا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی بطور وکیل غازی علم دین شہید کا مقدمہ لڑا تھا۔مسلمانوں نے شاعر مشرق علامہ اقبال سے انگریزوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے اور جان بخشی کیلئے غازی علم دین کو آمادہ کرنے کو کہا جس کے جواب میں علامہ اقبال نے وہ تاریخی الفاظ کہے کہ اگر کسی شخص نے جنت کی طرف جانے والا راستہ منتخب کر لیا ہو تو میں انہیں ایسا کرنے سے کیسے روک سکتا ہوں۔غازی علم دین شہید کو۔31 اکتوبر1929 کو میانوالی جیل میں پھانسی دی گئی تھی جس سے غازی علم دین شہید شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔امت مسلمہ اس عظیم عاشق رسول ؓ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہر برس ان کی یاد مناتی ہے۔اس حوالے سے ٹھٹھہ صادق آباد نواح میں بھی فاتحہ خوانی کی جائے گی۔
علم دین شہید