کوٹ ادو‘ مٹی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں بیماریاں پھیلانے میں سب سے آگے‘ صورتحال سنگین 

  کوٹ ادو‘ مٹی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں بیماریاں پھیلانے میں سب سے آگے‘ ...

  

کوٹ ادو(نامہ نگار) پنجاب حکومت نے مٹی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کو بغیر ڈھانپے لے جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے مگر کوٹ ادو شہر جی ٹی روڈ سمیت لنک روڈوں سے (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

گزرنے والے ٹریکٹر ٹرالیوں کے ڈرائیورز نے احکامات کو مذاق سمجھ کر ہوا میں اڑا دیا، دن بھر اڑنے والے گردوغبار کے باعث نہ صرف شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے بلکہ اس سے دمہ ودیگر مہلک امراض بھی پھیل رہے ہیں مگر متعلقہ حکام کی جانب سے قانون شکنوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی،اس حوالے سے شہریوں نے کہا کہ شہر بھر میں ٹریکٹر ٹرالیوں کی بھر مار جس کی وجہ سے بالخصوص جی ٹی روڈ،پل 88،بخاری روڈ،نور شاہ روڈ، شیخ عمرروڈ،سینما روڈ جو کہ ٹریکٹر ٹرالیوں کا روٹ ہے جب ریت سے اوور لوڈر ٹرالیاں سڑکوں سے گزرتی ہیں تو وہ سڑکوں پر بہت سی ریت گراتی جاتی ہیں،جس کی وجہ سے دوران ٹریفک سڑکوں سے اڑنے والی مٹی اور گردوغبار اس حد تک ہوتی ہے کہ انسان کا وہاں سے گزرنا مشکل ہو جاتا ہے اور اس وجہ سے شہریوں میں سانس کی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں،شہریوں نے مزید کہاکہ جب سڑکوں پر ریت بہت زیادہ اکٹھی ہو جائے تو اس کو صاف کروایا جائے اور صبح وشام جی ٹی روڈ اور ٹریکٹر ٹرالیوں سے ان متعلقہ روڈ پر پانی کا چھڑکا کیا جائے تاکہ شہریوں کو کسی حدتک صاف ماحول مل سکے لاکھوں کروڑوں روپے کمانے والے ٹھیکیداروں کو چاہیے کہ وہ عوام کا بھی کچھ خیال کریں۔ 

ٹریکٹر ٹرالیاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -