: بغداد میں دھماکہ،8افرادجاں بحق، 20سے زائد زخمی
بغداد(این این آئی)عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم آٹھ جاں بحق اور بیس سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق(بقیہ نمبر53صفحہ6پر)
طبی ذرائع نے بتایاکہ یہ دھماکہ دارالحکومت بغداد کے مشرقی حصے میں اتوار کے روز ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک کیفے اور فٹ بال گراونڈ کے نزدیک کیا گیا ہے.واضح رہے نو منتخب وزیر اعظم محمد الشیعہ السوڈانی کے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد بد انی کا پہلا بڑا واقعہ ہے جو ان کے اعتماد کو ووٹ لینے کے 48 گھنٹے کے اندر رونما ہوا ہے۔ تاہم دھماکے کی وجوہات اور تفصیلات ابھی سامنے نہیں آسکی ہیں۔
بغداد دھماکہ