گندم کی کاشت کیلئے جدید ٹیکنالوجی اپنانا ہوگی، ڈی سی قصور

  گندم کی کاشت کیلئے جدید ٹیکنالوجی اپنانا ہوگی، ڈی سی قصور

  

قصور(اے پی پی):ڈپٹی کمشنرقصور فیاض احمد موہل نے کہا ہے کہ گندم کی  کاشت کیلئے ہمیں جدید ٹیکنالوجی کو اپنا ہتھیار بنا ناہوگا۔ محکمہ زراعت حکومت پنجاب اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سمیت دیگر زرعی جامعات  گندم بوائی  قومی مہم میں پورے جوش و خروش کے ساتھ شریک سفر ہیں۔ یہ بات انہوں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباداور محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتما م 9 روزہ گندم بڑھا مہم کے آغازکے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہم آصف ملک، ترجمان زرعی یونیورسٹی اور کلیہ زراعت کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر جلال عارف،جامعہ زرعیہ کے ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز ڈاکٹر طارق جاوید،ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع ڈاکٹر شیر محمد شیراوت،ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع) قصور محمد اکرم طاہر اور زرعی یونیورسٹی کے طلبا بھی موجود تھے۔ 

ضلع کچہری کے سامنے منعقدہ روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان زرعی یونیورسٹی اور کلیہ زراعت کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر جلال عارف نے کہا کہ وزیر زراعت پنجاب حسین جہانیاں گردیزی کی ہدایت اورزرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں کی زیر نگرانی گندم مہم کے تحت فارمر ڈے، روڈ شو کا انعقاد کیاجا رہا ہے جس میں زرعی ماہرین اور زرعی یونیورسٹی کے30 ہزار طلبہ صوبے بھر کے مختلف دیہاتوں میں کاشتکاروں کی دہلیز پر گندم کے حوالے سے جدید رحجانات سے روشنا س کروانے کے لئے میدان عمل میں اتر آئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس مہم میں گندم کی زیادہ پیداوار کی حامل اقسام، زمین کی تیاری، کھادوں کا متناسب استعمال، آبیاری، جڑی بوٹیوں کا تدارک، کٹائی کے جدید طریق کار اور دیگر مراحل کے بارے کسانوں کو آگاہ کیا جائیگا۔ پنجاب حکومت کی ہدایت پر صوبے بھر کی زرعی جامعات کے50ہزار طلبہ کھیت کھیت، کھلیان کھلیان کا دورہ کر ہے ہیں۔ ڈاکٹر طارق جاوید نے کہا کہ اس مہم سے نہ صرف کاشتکاروں کو جدید رحجانات سے متعارف کرایا جائیگا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ طلبہ کو کسانوں کو درپیش مسائل سے بھی جانکاری ہو گی۔ڈاکٹر شیر محمد شیراوت نے کہا کہ محکمہ زراعت و توسیع زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے29ہزار دیہاتوں تک زرعی ماہرین کی سفارشات اور ٹیکنالوجی پہنچانے کے لئے تمام ممکنہ کاوشیں عمل میں لا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گندم بڑھا مہم زرعی ترقی و کامرانی کے حصول میں سنگِ میل ثابت ہو گی۔ڈاکٹر محمد طیب نے کہا کہ طلبہ اس مہم میں بھر پور شرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فوڈ سیکیورٹی کے حصول کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کر رہی ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اکر م طاہر، ڈاکٹر عرفہ بن طاہر اور ڈاکٹر عائشہ خاتون نے بھی خطاب کیا۔\378

مزید :

کامرس -