انکم ٹیکس ریٹرن میں بیشمار غلطیاں ہیں، پاکستان ٹیکس بار

انکم ٹیکس ریٹرن میں بیشمار غلطیاں ہیں، پاکستان ٹیکس بار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر انکم ٹیکس ریٹرن میں غلطیوں کی نشاندہی اورآئرس سسٹم کی استعداد پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ریٹرن میں پراپرٹیز کی ویلیوایشن، ریفنڈ ایڈجسٹمنٹ کے لیے غیر فعال کالم، ڈیمڈ انکم کے حساب کے لیے پراپرٹیز کی ویلیو اور نیا سیکشن 7ای مسائل پیدا کر رہا ہے، حکومت کے بہترین مفاد میں ہے کہ ریٹرن فارم میں درستگی کیلئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی سیشن منعقد کئے جائیں۔
،ملک بھر کی 36ٹیکس بارز کا متفقہ مطالبہ ہے کہ ریٹرن  جمع کرانے کی 31اکتوبر کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹیکس بارایسوسی ایشن کے صدر رانا منیر حسین نے جنرل سیکرٹری چودھری قمرالزمان کے ہمراہ ٹیکس بارز کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر طاہر محمود بٹ،عامر شہزاد،شہباز قادر،عابد حفیظ عابد،رانا کاشف ولائت،شکیل اے خان،رانا ثاقب منیر شہباز صدیق اوردیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

کامرس -