جڑی بوٹیوں کا خاتمہ بہت ضروری ہے، محکمہ زراعت
قصور(اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہر نے کہا کہ گاجربوٹی دنیاکی10بدترین جڑی بوٹیوں میں سب سے تیزی سے پرورش پانے والی جڑی بوٹی ہے جبکہ پنجاب میں سب سے خطرناک بوٹی کے طورپر سامنے آنے والی انسانی،حیوانیفصلات کے لئے نقصان دہ مذکورہ جڑی بوٹی کاخاتمہ اشدضروری ہے۔انہوں نیاے پی پیکو بتایا کہ گاجربوٹی جسے پارتھینیم بھی کہاجاتاہے ماحول کیلئے بھی انتہائی خطرناک ہے کہا کہ یہ جڑی بوٹی گزشتہ صدی کی آخری دہائی میں میکسیکوآسٹریلیا مشرقی افریقہ سے پھیلتی ہوئی ایشیا اورپاکستان بالخصوص پنجاب پہنچی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس جڑی بوٹی نے انڈیاچین تائیوان ویتنام ایتھوپیاکینیاجنوبی افریقہ ودیگرممالک کو بھی متا ثرکیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ تک یہ جڑی بوٹی صرف ناکارہ جگہوں پر دیکھنے میں آتی تھی مگرزرعی ماہرین کے حالیہ سروے کیمطابق اب یہ جڑی بوٹی پانی کے کھالوں اورراستوں وناکارہ زمینو ں سے کھیتوں کی جانب تیزی سے بڑھ اور پھیل رہی ہے۔\378