ڈاکوؤں کا کچہ میں پولیس پوسٹ پر حملہ‘ شدید فائرنگ

  ڈاکوؤں کا کچہ میں پولیس پوسٹ پر حملہ‘ شدید فائرنگ

  

راجن پور، روجھان(نامہ نگار، نمائندہ پاکستان)کچہ کے ڈاکوں کی جانب سے کچہ پکٹ پتن سومار پر ڈاکوؤ ں نے حملہ کردیا پولیس اور کچہ کے ڈاکوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ، پولیس کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکوں  زخمی ہو گئے ہیں پولیس کے چاک و چو(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

بند دستوں کی جانب سے شدید جوابی فائرنگ کی گئی ہے اورپولیس کی جوابی فائرنگ اور ٹیمز کے بروقت رپسپانس کی بدولت ڈاکو فرار ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ پکٹ پر موجود تمام پولیس ملازم محفوظ ہیں اور پولیس کی مزید بھاری نفری موقع پر موجود ہے۔اس موقع پر پولیس ترجمان کلیم قریشی کا کہنا ہے کہ کچہ میں ڈاکوں کو ان کے مزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گاکچہ میں فرنٹ لائن پر تعینات پولیس ملازمان کے حوصلے بلند ہیں، پولیس کی جانب سے ہر محاظ پر کچہ ڈاکوں کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

پوسٹ پر حملہ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -