شجاع آباد: پولیس آپریشن‘ منشیات فروشوں سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد
ملتان، شجاع آباد، سکندرآباد (وقائع نگار، نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان) پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عبدالغفار کو گرفتار کر کے 1 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔جبکہ ملزمان بشیر احمد، عبدالکریم، محمد ضمیر، امیر بخش، غلام شبیر(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
اور محمد رمضان کو جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کر کے جوا پر لگی رقم برآمد کر لی ۔گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی شجاع آباد میں مقدمات درج کر کے کارروائی پولیس عمل میں لائی جا رہی ہے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی شجاع آباد محمد سعید نے تھانہ کے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے برآمدکی گئی۔