کوٹ ادو‘ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف شکنجہ تیار مشکوک افراد‘ گاڑیوں کی تلاشی‘ ناکہ بندی
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار) کوٹ ادو میں گذشتہ دنوں سفاک ڈاکوں کے ہاتھوں تین کم عمر لڑکوں کے قتل کا المناک سانحہ ھوا تھا اس افسوسناک واقعہ میں ملوث درندہ صفت ڈاکوں کی گرفتاری اور جرائم کے(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
سدباب کے لئے ڈی پی او کوٹ ادو احمد نواز شاہ کی سخت ہدایات پر پولیس سرکل کوٹ ادو ایکشن میں آگئی ہے پولیس نے ڈاکوں کی گرفتاری اور انسداد جرائم کے سلسلے میں جامع پلان کے تحت تونسہ بیراج اور دریا کے بیٹ کے کچے کے علاقوں میں پولیس پکٹس قائم کردی ھیں اس کے علاوہ کوٹ ادو شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی ناکہ بندی کر دی ھے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی سختی سے چیکنگ کی جارہی ھے اور مشکوک افراد کو تلاشی کے بعد شہر میں داخل ھو نے دیا جارہا ھے اور مشبہ افراد کی کڑی نگرانی کی جارہی ھے ڈی پی او احمد نواز شاہ کا کہنا ہے پولیس عوام کے جان ومال کی محافظ ھے عوام کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کا فرض ھے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے پولیس شبانہ روز کوشاں ہے۔