ملتان: مختلف علاقوں میں چور، ڈاکو سرگرم پولیس لاپتہ، متاثرین کا شدید احتجاج  

  ملتان: مختلف علاقوں میں چور، ڈاکو سرگرم پولیس لاپتہ، متاثرین کا شدید ...

  

ملتان (وقائع نگار) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان ونقدی سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق ضیاالرحمان اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر جارہا تھا کہ لیاقت چوک راجہ رام میں دو مسلح ڈاکوں نے اسے روک لیا اور اس سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے لودھی کالونی کے رہائشی(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

 فاروق نے کینٹ پولیس کو درخواست دی کہ اس نے اپنی موٹرسائیکل نشتر ہسپتال کے باہر کھڑی کی جہاں سے نامعلوم ملزم نے اس کی موٹرسائیکل چوری کر لی ہیڈ نوبہار کے رہائشی منور نے شاہ شمس پولیس کو درخواست دی کہ اس کے ٹرک سے نامعلوم شخص نے  20   کارٹن چوری کر لئے ہیں 

چوری 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -