بند کمروں کی معافی تلافی اور خوش کلامی کا گواہ ہوں، طاہر اشرفی

  بند کمروں کی معافی تلافی اور خوش کلامی کا گواہ ہوں، طاہر اشرفی

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)چیئرمین پاکستان علما ء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ بند کمروں میں معافی تلافی اور خوش کلامی کا گواہ ہوں،چند دنوں کے دوران ملکی سلامتی کے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چھپ کر ملاقاتیں اور باہر آکر غداری کے الزامات اور دھمکیاں دی جارہی ہیں، بند کمروں میں معافی تلافی اور خوش کلامی کا گواہ ہوں (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

،بند کمروں میں معافی تلافی اور باہر مخالف یہ باتیں کئی ماہ سے چل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو کیا جارہا ہے اس سے پاکستان دشمن قوتیں بالخصوص بھارت خوش ہوا ہے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے، آنے والوں دنوں میں پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔

طاہر اشرفی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -