حادثہ میں تین جاں بحق‘ جتوئی‘ تعلقات شبہ پر ایک قتل 

حادثہ میں تین جاں بحق‘ جتوئی‘ تعلقات شبہ پر ایک قتل 

  

 حاصل پور، مظفر گڑھ (نمائندہ پاکستان، بیورو پورٹ، تحصیل رپورٹر، سٹی رپورٹر)  حاصل پور روڑ پر چک سیداں والے کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک ٹریفک حادثہ حادثے کے نتیجے میں ایک مرد خاتون اور بچی سمیت تین جاں بحق ہوگئے  جبکہ سات افراد زخمی ہو گئے ریسکیو 1122کی ٹیموں نے جاں بحق اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال  منتقل کر دیا جبکہ  جتوئی میں غیرت کے نام پر قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی  مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے پھلن شریف کی بستی داد والا میں بھتیجے نے اپنے چچا کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا ہے، پولیس زرائع کے(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

 مطابق مقتول محمد بلال گبول کے اپنے چچا زاد بھائی کی بیوی  کے ساتھ مبینہ طور پر عرصہ دراز سے  تعلقات تھے جس کی بنا پرخاتون کے بیٹے محمد محسن نے غیرت کے نام پر محمد بلال کو فائر مار کر قتل کر دیا ہے، ایس ایچ او تھانہ جتوئی ارشد منیر نے پولیس نفری کے ہمراہ موقع واردات پر پہنچ کر ملزم محمد محسن کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے، کرائم سین یونٹ اور پولیس فرانزک ٹیم نے موقع واردات سے ضروری شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -