نواز شریف کیخلاف مقدمات اسٹیبلشمنٹ نے بنوائے اب وہ ان چوروں کیساتھ مل گئی ہے:عمران خان

نواز شریف کیخلاف مقدمات اسٹیبلشمنٹ نے بنوائے اب وہ ان چوروں کیساتھ مل گئی ...

  

        سادھوکی،مریدکے(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف مقدمات اسٹیبلشمنٹ نے بنوائے اب وہی اسٹیبلشمنٹ ان چوروں کیساتھ مل گئی ہے،سادھوکی کے مقام پر لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہاکہ آج پاکستان میں انسانوں کا نہیں جانوروں کا نظام ہے، یہاں چوروں اور ڈاکوؤں کو ہمارے اوپر مسلط کر دیا گیا۔ہماری آنکھوں کی سامنے پاکستان بدل رہا ہے،جانوروں کے معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا، طاقتور جو مرضی کرے انسانوں کے معاشرے میں انصاف ہوتا ہے، اگر انسانوں کے معاشرے میں انصاف نہیں تو وہ جانوروں کا معاشرہ بن جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سارے پیغمبر ایک چیز مانگتے تھے اور وہ ہے انصاف، سارے پیغمبروں نے ظلم کا مقابلہ کیا۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے پوچھتا ہوں کہ تم ہی کہتے تھے کہ یہ ڈاکو ہیں، اب ہمارے اوپر مسلط کرکے ان کو کہتے ہو تسلیم کرلو، دو صحافی ملک سے باہر چلے گئے، میرا ایک مقصد ہے، ہمارے ملک میں انصاف چاہیے، یہ وقت اپنی تقدیر بدلنے کا ہے، یہ دھمکیاں دیتے اور ظلم کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ جیسے چوہے ہمیں دھمکیاں نہ دو، نواز شریف اس ملک کا مجرم ہے، آصف زرداری اس ملک کی سب سے بڑی بیماری ہے، اسلام آباد میں عوام کا سمندر آرہا ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد تیاری کرلے۔قبل ازیں مریدکے میں لانگ مارچ کے تیسرے روز شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف آپ نے بیان دیا کہ میں نے آپ کو ایک پیغام بھجوایا ہے، میں آپ کے پاس پیغام کیوں بھجواؤں گا، شہباز شریف سن لیں میں بوٹ پالش کرنے والوں سے بات نہیں کرتا، میں نے ان سے بات کی جو شہباز شریف کو اشاروں پر چلاتے ہیں، جن سے بات کی ان کو کہا کہ ملک میں شفاف الیکشن کرائے جائیں۔ قوم امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتی، غلام اور ڈاکو ہم پر مسلط کئے گئے، میں آزاد آدمی ہوں، مر سکتا ہوں مگر غلامی نہیں کر سکتا۔میں عوام کی طاقت سے وزیراعظم بنا، امریکا سے مدد مانگتا ہوں اور نہ ہی کسی اور سے، فوج بھی میری ہے اور ملک بھی میرا ہے، جب فوج پر تنقید کرتا ہوں تو وہ تعمیری ہوتی ہے۔واضح رہے لانگ مارچ تیسرے روز چیئرمین عمران خان کی قیادت میں مریدکے سے اپنی منزل کی جانب رواں دواں رہا جو سادھوکی کے مقام پر اختتام پذیر ہوا۔مارچ کا اگلا پڑاؤ گوجرانوالہ میں ہوگا۔

عمران خان 

مزید :

صفحہ اول -