لانگ مارچ کو اسلام آباد داخلے کی اجازت دینے نہ دینے کا فیصلہ نہیں ہوا، وزیر داخلہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے ابھی فیصلہ نہیں ہوا لانگ مارچ کو اسلام آباد داخل ہونے کی اجازت دی جائیگی یا نہیں۔پروگرام نیا پاکستان میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے صرف کاروباری شخصیت کے ذریعے شہبازشریف کو پیغام نہیں پہنچایا بلکہ پچھلے دنوں اسی قسم کا رابطہ فواد چوہدری اور پرویز خٹک نے بھی کیا تھا۔انہوں نے تجویز بھیجی تھی کہ تین نام میں دے دیتا ہوں، تین نام آپ بھیج دیں تاکہ اتفاق رائے سے آرمی چیف کا تقرر ہو جائے۔وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے تصدیق کی کہ حکومت نے اسلام آباد کے ریڈ زون کو بڑھا دیا ہے۔ ریڈ زون کی حدود کو صرف ریڈ زون کی حفاظت کی تناظر میں بڑھایا گیا ہے، جس مقام کیلئے انہوں نے این او سی مانگا ہے اگر وہاں پرامن رہنے کی یقین دہانی کرواتے ہیں تو پھر فیصلہ کیا جا سکے گا کہ ان کو وہاں تک آنے دیا جائے یا پھر جو ویڈیو کل سامنے آئی ہے اس کی بنیاد پران کو داخل نہ ہونے دیا جائے، ابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی یا نہیں۔
رانا ثناء