بلوچ طلبا کو ہراساں کرنے پر کمیشن بنانے کیخلاف اپیل کی سماعت آج 

  بلوچ طلبا کو ہراساں کرنے پر کمیشن بنانے کیخلاف اپیل کی سماعت آج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے بلوچ طلبا کو ہراساں کرنے کے معاملے پر کمیشن کی تشکیل کے خلاف حکومتی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی، (آج)پیر کو مقدمہ سنا جائیگا۔سپریم کورٹ نے بلوچ طلبا کو ہراساں کرنے کے معاملے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کے خلاف  حکومت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔ طلبا کی درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ (آج)پیر کو کرے گا۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچ طلبا کی درخواستوں پر کمیشن تشکیل دیا تھا تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی ہے۔
بلوچ طلبا

مزید :

صفحہ اول -