غازی علم دین شہید کا یوم شہادت آج منایا جائے گا
لاہور(این این آئی)غازی علم دین شہید کا یوم شہادت(آج)پیر31اکتوبر کو منایا جا رہا ہے۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بطور وکیل غازی علم دین شہید کا مقدمہ لڑا۔ غازی علم دین شہید نے 16اپریل 1929میں شان اقدس میں گستاخی پر مبنی کتاب کے مصنف راجپال کو جہنم رسید کیا تھا۔ انگریز حکومت نے غازی علم دین شہید پر مقدمہ کر دیا۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بطور وکیل غازی علم دین شہید کا مقدمہ لڑا۔ مسلمانوں نے شاعر مشرق علامہ اقبال سے انگریزوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے اور جان بخشی کے لئے غازی علم دین شہید کو آمادہ کر نے کے لئے کہا جس کے جواب میں علامہ اقبال نے وہ تاریخی الفاظ کہے کہ اگر کسی شخص نے جنت کی طرف جا نے والا راستہ منتخب کر لیا ہو تو میں انہیں ایسا کر نے سے کیسے روک سکتا ہوں۔ غازی علم دین شہید کو31اکتوبر 1929کو میانوالی جیل میں پھانسی دی گئی تھی۔
غازی علم دین