عمران خان این اے 45کرم میں کامیاب،پی ڈی ایم امیدوار کو شکست

  عمران خان این اے 45کرم میں کامیاب،پی ڈی ایم امیدوار کو شکست

  

      کرم(آئی این پی)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45کرم میں ضمنی انتخاب میں عمران خان نے پی ڈی ایم امیدوار کو شکست دیکر میدان مار لیا،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کر م میں ضمنی انتخاب کیلئے اصل مقابلہ عمران خان اور پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار جمیل چمکنی کے درمیان تھا۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 98ہزار 618ہے جس میں 111349مرد اور 87269خواتین ووٹرز شامل ہیں،حلقے کے تمام 143پولنگ اسٹیشنز پر صبح نو سے شام پانچ پولنگ جاری رہی، اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، پو لنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل مکمل کیا گیا، حلقے کے 142پولنگ اسٹیشنز غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان 20604ووٹ لے کر پہلے جبکہ پی ڈی ایم کے امیدوار جمیل خان چمکنی 12604ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،الیکشن کمیشن کے مطابق مردان کے پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ ہائی سکول اسلم کلے میں ایک ووٹ بھی پول نہیں ہوا، اس حلقے میں پی ٹی آئی کے چیئرمین کا حکومتی اتحاد میں شامل گیارہ سیاسی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار سے مقابلہ تھا، جس میں عمران خان نے بڑے مارجن سے فتح حاصل کی۔

ضمنی الیکشن

مزید :

صفحہ اول -