لانگ مارچ، پولیس اہلکاردوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

 لانگ مارچ، پولیس اہلکاردوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

  

 مریدکے، لاہور(نامہ نگار، کرائم رپورٹر)عمران خان کے لانگ مارچ میں پولیس فورس میں بطور ڈرائیور فرائض انجام دینے والا پولیس اہلکار لیاقت دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا بتایا گیا کہ شہید لیاقت علی لانگ مارچ کے قافلے کے ساتھ ڈیوٹی کررہاتھا، شہید کانسٹیبل 3 بیٹوں اور 1 بیٹی کا باپ تھا، شہید کانسٹیبل کی چھوٹی بیٹی کی عمر 7 سال ہے، ان کا تعلق شیخوپورہ کے نواحی علاقہ خانقاہ ڈوگراں سے تھا۔ دوسری جانب   انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل لیاقت علی کو فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کرنے پر بھرپور خراج عقیدت پیش کیا، آئی جی پنجاب نے ڈی پی او شیخوپورہ کو شہید کی فیملی کی مکمل دیکھ بھال کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی فیملی کی تمام ضروریات کا بھرپور خیال رکھا جائے اور انہیں زندگی کے کسی موقع پر تنہا نہ چھوڑا جائے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کانسٹیبل لیاقت علی لانگ مارچ کے قافلے کیساتھ ڈیوٹی کررہا تھا ا  اسی دوران حرکت قلب بند ہونے سے خالق حقیقی سے جا ملا۔ 

مزید :

صفحہ اول -