عمران خان ملک  یا قوم کیلئے نہیں اپنی ذات کیلئے فتنہ مارچ کر رہا ہے:حمزہ شہباز

عمران خان ملک  یا قوم کیلئے نہیں اپنی ذات کیلئے فتنہ مارچ کر رہا ہے:حمزہ ...

  

        لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سے پارٹی کے رکن اسمبلی طارق گل نے ملاقات کی جس میں مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان ملک یا قوم کے لئے نہیں بلکہ اپنی ذات کے لئے فتنہ مارچ کر رہا ہے۔ عمران خان کیلئے اس کی اپنی ذات سب کچھ ہے جس کے ثبوت سامنے آرہے ہیں۔ ملک کی قومی سلامتی کے ادارے کے خلاف ہر زہ سرائی قابل مذمت ہے۔حمزہ شہباز نے سابق ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے عمران نیازی کی ایما ء پر سابق ڈپٹی اسپیکر کوگرفتار کیا۔اپنے بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب حکومت انتقامی کارروائیوں میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہی ہے۔ عمران نیازی کی سیاست کا خلاصہ انتقامی کارروائیاں، فتنہ اور انتشار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوست مزاری کو حق اور سچ کا ساتھ دینے کی پاداش میں نشانہ بنایا گیا۔دوست مزاری کا اصل قصور پاکستان کے آئین کی سربلندی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا تھا۔ دوست مزاری نے پاکستان کی سیاست میں ایک اہم موڑ پر تاریخ کی درست سمت پر کھڑے ہونے کو ترجیح دی۔ 

حمزہ شہباز 

مزید :

صفحہ اول -