مئی 2023ء میں الیکشن کروائے جانے کا اعلان متوقع، جاوید ہاشمی 

 مئی 2023ء میں الیکشن کروائے جانے کا اعلان متوقع، جاوید ہاشمی 

  

جہانیاں (آن لائن)  بزرگ مسلم لیگی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے مؤقف درست،مشکلات اپنی جگہ لیکن وہ گزشتہ چالیس برس سے اقتدار میں آنے کے باوجود بھی پاکستانی عوام کو مطمئن نہیں کر سکی ہیں،لانگ مارچ شارٹ مارچ ہو گیا ہے،اگلے برس مئی تک انتظابات کا اعلان متوقع ہے،آئندہ دو روز تک ملک میں سیاسی امن و امان قائم ہو جائے گا،سب سیاستدان آپس میں صلح کرکے ایک دوسرے کو کہا سنا معاف کر دیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے ایک بیان میں کیا۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ گزشتہ چالیس برس سے اقتدار میں آنے والی سب سیاسی جماعتوں نے آئین و جمہوریت کے نعرے تو بلند کیے،سیاسی جماعتوں کا مؤقف درست،ان کی مشکلات اپنی جگہ ہے وہ ملک کیلئے جنگ بھی لڑ رہی ہیں،ہرسیاسی پارٹی آئین و قانون کی پاسداری  کے دعوے بھی کرتی رہی بھی لیکن بد قسمتی سے سیاسی پارٹیاں عوام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی ہیں،جس کو موقع مل جاتا ہے وہ  اپنے ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتا ہے کوئی جمہوریت نہیں چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ شارٹ مارچ ہو گیا ہے، عمران خان کواب جلد الیکشن کی تاریخ دے دی جائے گی،مئی 2023ء میں الیکشن کروائے جانے کا اعلان متوقع ہے،اگلے دو روز تک سیاسی مطلع صاف ہو جائے گا سب سیاستدان صلح بھی کر لیں گے،ایک دوسرے کو کہا گیا برا بھلا بھی معاف کر دیا جائے گا اگلے دو روز تک ملک میں سیاسی امن و امان پیدا ہو جائے گا۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ اگلی قیادت کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو پی ٹی آئی سے ہو یا پی ڈی ایم سے اس میں پرانے چہرے بدل جائیں گے اور نئے چہرے سامنے آئیں گے۔

جاوید ہاشمی

مزید :

صفحہ اول -