خاتون صحافی کودھکادینے کے انکشافات کے بعد معاملہ مشکوک،رانا ثناء اللہ 

  خاتون صحافی کودھکادینے کے انکشافات کے بعد معاملہ مشکوک،رانا ثناء اللہ 

  

 اسلام آباد(این این آئی) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے لانگ مارچ کے دوران کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والی صحافی صدف نعیم کی موت کی تحقیقات کا عندیہ دے دیا۔ رانا ثناء اللہ نے صدف نعیم کا واقعہ انتہائی المناک ہے  ان کے اہل خانہ سے  تعزیت اور ہمدردی ہے  خاتون صحافی  ایک محنتی صحافی تھیں  اللہ تعالیٰ  ان کی مغفرت  فرمائے اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔  انہوں نے کہا کہ موقع پر موجود صحافیوں کے انکشافات کے بعد معاملہ مشکوک ہوگیا ہے، پنجاب حکومت کی قانونی ذمہ داری ہے کہ ایک بے گناہ خاتون رپورٹر کی دردناک موت کی تحقیق کرائے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ جاں بحق خاتون رپورٹر کے ساتھی صحافیوں کا بیان ہے کہ صدف کو دھکا دیا گیا، دھکا دینے والے شخص کو گرفتار کیا جائے اور قانون کے تقاضے پورے کیے جائیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس شہادتی بیان کے بعد ضروری ہے کہ واقعے کی تحقیقات ہوں، پنجاب حکومت نے اپنی قانونی اور انسانی ذمہ داری پوری نہ کی تو وفاقی حکومت اپنا قانونی فرض ادا کرے گی۔

مزید :

صفحہ اول -