آڈیو لیک فیک، اس کا فرانزک کرایا جائے،علی امین گنڈاپور 

آڈیو لیک فیک، اس کا فرانزک کرایا جائے،علی امین گنڈاپور 

  

ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ آڈیو لنک فیک ہے اسکا فورنزک کرایا جائے،عمران خان دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہوکر آئیں گے،مذاکرات پاکستان کے مفاد کو مدنظررکھتے ہوئے کئے جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 25 مارچ کو ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیاگیا،پاکستان کے شہریوں کو حقیقی آزادی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ چند خاندان باربار ہمارے اوپر مسلط ہو رہے ہیں،ہم پرامن ہیں اور پرامن رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے غیر قانونی کام کبھی نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ رانا ثناء اللہ کے ماڈل ٹاون واقعے سے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے ضمنی الیکشن میں بتا دیا کہ عوام کس کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ارشد شریف کو تحفظ کی بجائے اس پر پرچے کاٹے گئے۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے،عمران خان دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہوکر آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مارچ کوئی خونی نہیں ہے سابقہ مارچ بھی ہمارے سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ حکومت سازش کے ساتھ آئے،اپنی چوری بجانے کیلئے بل منظور کرائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مذاکرات پاکستان کے مفاد کو مدنظررکھتے ہوئے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آڈیو لنک فیک ہے اسکا فورنزک کرایا جائے۔انہوں نے کہاکہ ہم عمران خان کے احکامات کے مطابق چلیں گے،عمران خان اداروں کو خودمختار کرنے کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ادارے ہمارے اپنے ادارے ہیں ان سب میں ہمارے بھائی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے بچے اس ملک میں آزاد نہیں ہیں اس لئے حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں،عمران خان کی ہر بات پر لبیک کریں گے۔

گنڈا پور

مزید :

صفحہ اول -