چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی  کی گاڑی کو حادثہ،خود محفوظ رہے

  چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی  کی گاڑی کو حادثہ،خود محفوظ رہے

  

ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی گاڑی کو ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب حادثہ پیش آگیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی گاڑی کا ہائیڈرلک سسٹم فیل ہوا، ہائیڈرلک سسٹم فیل ہونے سے گاڑی بے قابو ہوگئی، صادق سنجرانی کو دوسری گاڑی میں منتقل کر دیا گیا۔چیئرمین سینیٹ کی گاڑی میں وفاقی وزیر طلحہ محمود اور سینیٹر عبدالغفور حیدری بھی سوار تھے، صادق سنجرانی دیگر سینیٹرز کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کے بھتیجوں کی شادی میں شرکت کیلئے ڈی آئی خان جارہے تھے۔

سنجرانی حادثہ

مزید :

صفحہ اول -