پاکستان کاچینی میڈیکل کورسز متعارف کرانے کا منصوبہ

پاکستان کاچینی میڈیکل کورسز متعارف کرانے کا منصوبہ

  

لاہور(این این آئی)پاکستان چینی یونیورسٹیوں اور اداروں سے پاکستان میں میڈیکل سکولوں میں معیاری آن لائن میڈیکل کورسز متعارف کرانے پر غور کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق چینی میڈیکل یونیور سٹیو ں اور اداروں کی فہرست کو ایک سفارشی خط بھیجا گیا ہے جس میں آن لائن انگلش میڈیکل کورسز کی پیشکش کی ہے۔چینی میڈیکل یونیورسٹیوں کے لیے سفارشی خط میں قونصل خانے کا کہنا ہے کہ یہ اقدام تعلیم کے شعبے میں چین پاکستان تعاون کو فروغ دینے اور پاکستانی میڈیکل اسکولوں کے لیے معیاری طبی تدریسی مواد متعارف کرانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔خط کے مطابق ممکنہ آن لائن میڈیکل کورسز میں گوانگزو میڈیکل یونیورسٹی سے کارڈیو ویسکولر فزیالوجی اور ہوبی تھری گورجز پولی ٹیکنک کی روایتی چائنیز میڈیسن کی مناسب ٹیکنالوجیز شامل ہوں گی۔حالیہ برسوں میں، پاکستان اور چین نے طبی شعبے میں تعاون کو بڑھایا ہے جس میں دوائیوں پر مبنی فورمز اور کانفرنسیں، طبی تحقیقی مراکز اور طبی صلاحیتوں کی کاشت دونوں ممالک کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔ دسمبر 2020 میں پاکستان میں کراچی یونیورسٹی اور چین کی ہنان یونیورسٹی آف میڈیسن میں چین،پاکستان کوآپریشن سینٹر آن ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن کا آغاز کیا گیا جس نے روایتی ادویات کی تحقیق کے ارد گرد پاکستانی اور چینی طبی محققین کو متحد کیا۔

میڈیکل کورسز

مزید :

صفحہ آخر -