اے این ایف کی کارروائیاں،28کلو سے زائد منشیات برآمد،4ملزم گرفتار

اے این ایف کی کارروائیاں،28کلو سے زائد منشیات برآمد،4ملزم گرفتار

  

        راولپنڈی (این این آئی)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ترجمان کے مطابق انٹرنیشنل میل آفس راولپنڈی میں لندن سے آئے پارسل سے 48 گرام ویڈ برآمد ہوئی جو کہ منشیات کے زمرے میں آتی ہے یہ پارسل آزاد کشمیر کے رہائشی محمد عدنان کو بھیجا جا رہا تھا اسلام آباد کے علاقے ترنول میں ابراہیم نامی شخص سے 7 کلو 200 گرام چرس برآمد کی گئی اے این ایف اور اے ایس ایف نے باچہ خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پشاور پر مشترکہ کارروائی کے دوران ایک مسافر کے ٹرالی بیگ سے 7 کلو 10 گرام آئس برآمد کر لی۔گرفتار ملزم صوابی کا رہائشی ہے جو قطر ایئر ویز کی فلائٹ نمبر QR 601 سے دوحہ جا رہا تھا۔کراچی میں 2 مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 14 کلو 400 گرام چرس برآمد کی گئی، 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے ان سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

اے این ایف

مزید :

صفحہ آخر -