تیز گام ایکسپریس کل سے  دوبارہ سفر کا آغاز کرے گی

  تیز گام ایکسپریس کل سے  دوبارہ سفر کا آغاز کرے گی

  

لاہور(این این آئی)پاکستان ریلویز کے اعلان کے مطابق تیز گام ایکسپریس کل (منگل) سے دوبارہ سفر کا آغاز کرے گی۔ سیلاب سے متاثرہ ریلوے ٹریکس بہتر ہونے پر پاکستان ریلویز کی جانب سے مزید 3ٹرینوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔جس کے مطابق مطابق راولپنڈی سے کراچی کیلئے تیزگام ایکسپریس یکم نومبر سے، حویلیاں تا کراچی ہزارہ ایکسپریس 10 نومبر سے اور ملتان اور کراچی کے درمیان بہا ؤالدین زکریا ایکسپریس 20 نومبر سے بحال ہوگی۔ترجمان کے مطابق تینوں ٹرینوں کیلئے بکنگ کا فوری طور پر آغاز کردیا گیا ہے۔ 

تیزگام 

مزید :

صفحہ آخر -