وقت اگلے اتوار حکمرانوں کے گلے پڑ جائیگا:شیخ رشید

وقت اگلے اتوار حکمرانوں کے گلے پڑ جائیگا:شیخ رشید

  

       لاہور،راولپنڈی(این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت انتخابات سے فراری ہے صرف مذاکرات کاڈھونگ رچارہی ہے،جوحقیقی بااختیارہیں وہ ملک کی بہتری کے لئے انتخابات کرائیں، عوام سے ٹکراؤ،معیشت کی تباہی اور ڈیفالٹ ہونا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ایف آئی اے میری گرفتاری کے لئے پنجاب پولیس پر دبا ؤڈال رہی ہے،31 اکتوبر کو میری قبل از گرفتاری ضما نت کی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے لانگ مارچ روالپنڈی اسلام آبادکی طرف آئے گاعوام کا جم غفیر ہوگا، حکمرانوں کے ناقص فیصلے،ناقص کارکردگی ناقص ہے،وقت اگلے اتوار تک ان کے گلے پڑ جائے گا،نومبرفیصلہ کن ہوگا آرپا ر ہو گا، ر و ا لپنڈ ی میں عوام کاسمندرکسی سے سنبھالا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج سوموار چار بجے لال حویلی میں اہم پریس کانفرنس کروں گا۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کا ریڈ زون اسلام آباد کی توسیع کا فیصلہ سیاسی تصادم کو دعوت دیتا ہے۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سابق وفاقی وزیرِ داخلہ نے لکھا کہ ریڈ زون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دینا سپریم کورٹ کے لانگ مارچ کی اجازت کی نفی ہے، اداروں نے بھی کہا ہے کہ پْرامن مارچ پر کوئی پابندی نہیں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ 4 نومبر کو روات سے اسلام آباد کے لیے نکالے جانے والے لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن سے فرار ہو رہی ہے اور مذاکرات کا ڈھونگ رچایا جا رہا ہے، جو حقیقی بااختیار ہیں وہ ملک کی بہتری کے لیے الیکشن کرائیں۔شیخ رشید نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ایف آئی اے میری گرفتاری کے لیے پنجاب پولیس پر دباؤ ڈال رہی ہے، 31 اکتوبر کو میری ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہو گی۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ آخر -