سرگودھا،پاک فوج کا شہید جوان فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

  سرگودھا،پاک فوج کا شہید جوان فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

  

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا ریجن کا ایک اور33 سالہ سپوت جوان وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا جس کو اس کے آبائی گاوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا جسے فوج کے دستے نے سلامی دی اور افسران نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے۔ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ رنگپوربگھور کا نوجوان ساجد حسین بگھور پاک آرمی میں تعینات اور ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ دارازندہ میں ڈیوٹی پر تھا جہاں وطن کے دفاع میں دہشت گردوں کے خلاف ایکشن میں فائرنگ کے تبادلہ میں 2 جوان رنگپور بگھور کا 33 سالہ نائیک ساجد حسین اور اٹک کا 26 سالہ سپاہی محمد اسرار جام شہادت نوش کر گئے۔جن کے جسد خاکی کو اس کے آبائی مقامات لایا گیا جہاں 33 سالہ شہید نائیک ساجد حسین عمر 33 سال کو اس کے آبائی گاؤں رنگپور بگھور کے قبرستان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔جہاں شہید کو پاک فوج کے دستے نے سلامی دی اور افسران نے شہید کے قبر پر پھول چڑھائے اور شہید کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پسماندگان سے اظہار ہمدردی کیا۔

سپردخاک

مزید :

صفحہ آخر -