شہید بھٹو کیخلاف بیان بازی کرکے نیازی قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے، فیصل کنڈی 

  شہید بھٹو کیخلاف بیان بازی کرکے نیازی قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے، فیصل کنڈی 

  

 اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیرعظم عمران خان نیازی کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف بیان بازی کرکے نیازی قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ عمران خان فارن فنڈنگ لیڈر ہیں غیرملکی ایجنڈا لیکر مارچ کر رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیاکہ اسرائیلی اور بھارتی تیرے ماموں کے پتر تھے جنہوں نے تمہاری فنڈنگ کی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پاکستان کا ازلی دشمن بھارت عمران کے مکروہ بیانیہ کی مارکیٹنگ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے مقبوضہ کشمیر پر سودے بازی کرکے بھارتیوں کی نمک حلالی کی۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ  خیرات اور صدقات کے پیسے چوری کرنے والا دوسروں کو چور کہہ رہا ہے،عمران خان اپنے ابا جی کا تعارف بھی کرائیں جس کو کرپشن ثابت ہونے پر نوکری سے نکالا گیا تھا۔ 

فیصل کنڈی

مزید :

صفحہ آخر -