عمران خان،پاک فوج میں کوئی لرائی نہیں:پرویز ختک،لانگ مارچ سے حکمرانوں کی نیندیں اڑ چکی ہیں:اسد قیصر

  عمران خان،پاک فوج میں کوئی لرائی نہیں:پرویز ختک،لانگ مارچ سے حکمرانوں کی ...

  

       نوشہرہ (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان اور پاک فوج کے درمیان کوئی لڑائی نہیں۔ضمنی الیکشن نے ایک مرتبہ پھر عمران خان کی مقبولیت کا ثبوت دیدیا۔لانگ مارچ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ رانا ثنا اللہ کو محتاط رہنے کی تلقین کردی اورکہا راناثنا اللہ اس بار تحریک انصاف کے ٹائیگرز سے بچ کے رہے ایسا نہ ہو کہ لینے کے دینے پڑے اور رانا جی کو اتنے چھتر پڑے کہ وہ اپنے ہی گھر کا راستہ نہ بھولے،بے اختیار حکمرانوں کیساتھ مذاکرا ت نہیں کریں گئے، 4نومبر کو خیبر پختونخوا سے اتنے لوگ جائیں گے کہ رانا ثنا اللہ سمیت پوری حکومت حیران ہوگی،موجودہ حکمران چوروں کا ٹولہ ہے ان کو اقتدار اسلئے دیا گیا ہے کہ وہ اپنی ہی حکومت سے این آر او لیکرایک دوسرے کی چوریوں پر پردہ ڈال کرقوم کی انکھوں میں دھول جھونک سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حقیقی آزادی مارچ کے سلسلے میں منعقدہ موبلائزیشن ریلی سے نوشہرہ شوبرا چوک،اکوڑہ خٹک، جہانگیرہ اور خیر آباد میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تحریک انصاف کی موبلائزیشن ریلی کے شرکاء تاروجبہ سے ہوتے ہوئے نوشہرہ شوبرا چوک اکوڑہ خٹک جہانگیرہ اور خیر آباد پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی۔کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی،کارکنان نے حکومت کیخلاف شدید نعرہ با ز ی کی۔اس موقع پر سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی خطاب کیا، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا لانگ مارچ سے حکمرانوں کی نیندیں اڑ چکی ہیں۔ احتجاج ہمارا قانونی و آئینی حق ہے اور ہم اسلام آباد میں اپنا احتجاج قانون و آئین کے دائرے میں رہ کر کریں گے لیکن اگرحکومت نے ہمیں اپنے آئینی و قانونی حق سے محروم رکھنے کی کوشش کی تو نتائج کی ذمہ داری امپورٹڈ حکمرانوں پر عائد ہوگی۔ پاکستانی قوم پر ان چوروں کے چہرے عیاں ہو چکے ہیں، اب عمران خان کو وزیر اعظم بنانا پاکستانی عوام کی ضد بن چکی ہے۔

پرویز خٹک

مزید :

صفحہ آخر -