غیراخلاقی زبان افسو س ناک طرز عمل ہے،حاجی حنیف طیب 

  غیراخلاقی زبان افسو س ناک طرز عمل ہے،حاجی حنیف طیب 

  

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب،صدرمیاں خالد حبیب ایڈووکیٹ،جنرل سیکریٹری پروفیسرعبدالجبارقریشی،چیف آرگنائزرانجینئرعبدالرشید ارشدنے ملکی سیاست میں سیاسی رہنماؤں کی جانب سے غیر اخلاقی،نازیبا جملوں اورالزام تراشیاں کرنے کوافسو س ناک طرز عمل قراردیا ہے،یہ طرز گفتگو نہ توہماری روایت ہے، نہ ثقافت اورنہ ہی ہمارامذہب اس بات کی اِجازت دیتا ہے کہ کوئی مسلمان کسی کوگالی دے،یا بدگمانی رکھے اور بے جا الزامات لگائے،ایسا کرنا کسی صورت جائز نہیں۔یہ روایت گذشتہ دہائیوں کے دوران بہت تیزی سے فروغ پارہی ہے پوری دنیا میں پاکستان کانام بھی بدنام ہورہاہے۔ سیاست دانوں میں صبروبرداشت کا مادہ ختم ہوتا جارہاہے۔یہ سیاسی محاذآرائی،بدکلامی کی شکل میں جاری ہے،اس کے اثرات ہماری نوجوان پر نسلوں پر مرتب ہورہے ہیں۔ نازیباگفتگو،سیاسی محاذ آررائی سے پاکستان سیاسی طورپرغیر مستحکم اورمعاشی طورپرپستی کی طرف جارہاہے،انتہائی نازیبازبان اختیار کرکے ہم ملک کوبدنام کررہے ہیں اور مزید پستی میں دھکیل رہے ہیں۔ اگر ہم نے اپنا،طرزعمل،طرزگفتگو،طرزبیان نہ بدلا اور پڑھ لکھ کر بھی الفاظ کے چناؤ کا صحیح استعمال نہ کیاتو پھرلوگ سیاست دانوں سے کیا توقع رکھیں گے اور ہمارے بچوں اور آنے والی نسلوں کوکیاپیغام پہنچے گا؟

مزید :

صفحہ آخر -