کراچی، گیس لیکج دھماکہ کی زخمی ایک اور بچی دم توڑ گئی، ہلاکتوں کی تعداد 8ہو گئی 

کراچی، گیس لیکج دھماکہ کی زخمی ایک اور بچی دم توڑ گئی، ہلاکتوں کی تعداد 8ہو ...

  

      کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کورنگی سو کوارٹر میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے جھلسنے والی 10 سالہ بچی نے دوران علاج دم توڑ دیا جس کے بعد ایک خاندان کے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی پولیس کے مطابق 19 ستمبر کو کورنگی سو کوارٹر کے علاقے میں گھر میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے بعدازاں 7 افراد نے پہلے ہی دوران علاج دم توڑ دیا تھا انہوں نے بتایا کہ 10 سالہ آمنہ بنت رفیق نے اتوار کو ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا ایدھی کے مطابق متوفیہ کی لاش غسل کفن کے بعد ورثاء کے حوالے کردی جبکہ خاندان کا آخری شخص تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہے پولیس کے مطابق تفتیش کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ حادثہ گیس لیکج کے باعث ہی پیش آیا تھا۔

دم توڑ گئی 

مزید :

صفحہ آخر -