ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ , محمد رضوان نے قوم سے دعاؤں کی درخواست کردی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ , محمد رضوان نے قوم سے دعاؤں کی درخواست کردی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ , محمد رضوان نے قوم سے دعاؤں کی درخواست کردی

  

کنبرا (ویب ڈیسک) پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے قوم سے دعاؤں کی درخواست کردی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ویڈیو میں محمد رضوان نے کھلاڑیوں کے دفاع میں بات کی ۔رضوان نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کے لیے جیت بہت ضروری ہے، ورلڈکپ کے دومیچز   میں ٹیم شکست سے دوچار ہوئی، وہ ہماری ٹیم اور قوم کے لیے کافی درد والے تھے لیکن جو چیزیں ہمارے ہاتھ میں ہوں ہم اس کے لیے کوشش کرتے ہیں لہٰذا یہ شکست ہمارے لیے بھی دردناک تھی، جس طرح ٹیم کے کھلاڑیوں نے نیدر لینڈ کے خلاف  فائٹ کی اللہ نے ہمیں ہمارا مومینٹم لوٹا دیا۔

 وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ حارث رؤف ، شاہین اور نسیم شاہ کی موجودگی  کے باوجود ہمیں جو کمی محسوس ہورہی تھی وہ وسیم  جونیئر کی صورت اللہ نے مکمل کردی، وسیم امپروو کررہا ہے، اگرچہ ہم دو میچز ہار گئے لیکن جو چیز مثبت تھی وہ وسیم کی پرفارمنس ہے جب کہ شاداب خان بھی ہماری ٹیم کا ایک اہم ستون ہے۔

قومی کھلاڑی  نے کپتان کی حمایت کرتے ہوئے کہ اگلے دو میچز بہت اہم ہیں ،  بابر اعظم  نیدر لینڈ کے خلاف جلد آؤٹ ہوگئے  لیکن وہ بڑا کھلاڑی ہے، امید ہے بڑے میچز میں چلے گا، قوم سے درخواست ہے کہ ہمیں دعاؤں میں یاد رکھے ہم جس جذبے اور مومینٹم سے کھیل رہے ہیں اللہ پاک ہمیں کامیابی عطا فرمائے اور ہمارے لیے راستے آسان فرمائے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں بھارتی شکست کے باوجود پاکستان کیلئے اگر مگر کی صورتحال برقرار ہے۔

بھارت کے خلاف جنوبی افریقا کی جیت کے بعد صورتحال مشکل مگر ناممکن نہیں۔پاکستان کی رسائی کا انحصار گروپ میں مزید اپ سیٹ نتائج پر ہے۔

مزید :

کھیل -T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -