اسد عمر کی توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف درخواست پر حکم امتناع میں توسیع

اسد عمر کی توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف درخواست پر حکم امتناع میں توسیع
اسد عمر کی توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف درخواست پر حکم امتناع میں توسیع

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے اسد عمر کی توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف درخواست پر حکم امتناع میں توسیع کردی اور سماعت8 نومبر تک ملتوی کردی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں اسد عمر کی توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا۔

اسد عمر کے وکیل انور مقصود نے کہاکہ اسد عمر نے الیکشن کمیشن میں پیش ہوکر جواب جمع کرادیاہے ،الیکشن کمیشن نے اسد عمر کا جواب مسترد کر دیا، الیکشن کمیشن اسد عمر اور دیگر پر فرد جرم عائد کرنا چاہتا ہے۔عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنے سے روکا جائے۔ 

عدالت نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ کرنے سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -