ہمارا مارچ پرامن ہے اور رہے گا،وزیر داخلہ کو دھمکیاں نہیں دینی چاہئیں،پرویز خٹک

ہمارا مارچ پرامن ہے اور رہے گا،وزیر داخلہ کو دھمکیاں نہیں دینی چاہئیں،پرویز ...
ہمارا مارچ پرامن ہے اور رہے گا،وزیر داخلہ کو دھمکیاں نہیں دینی چاہئیں،پرویز خٹک

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے کہاکہ ہمارا مارچ پرامن ہے اور رہے گا،وزیر داخلہ کو دھمکیاں نہیں دینی چاہئیں،حکومت قانون کے مطابق کام کرے ہم بھی قانون کے مطابق کام کریں گے ،ہم کوئی غیرقانونی کام نہیں کرنے جا رہے۔

نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز "کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہاکہ اقتدار میں ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے ،جب ہماری حکومت تھی یہ مہنگائی کا شور مچاتے تھے ، یہ امپورٹڈ حکومت  سازش کے تحت اقتدار میں آئی ،یہ لوگ اپنے کیسز ختم کرانے کیلئے اقتدار میں آئے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ ان کو لگا تھا کہ اقتدار سے نکالنے کے بعد عمران خان ختم ہو جائے گا،اس ملک میں تبدیلی ضرور آئے گی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -