پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، پی ٹی آئی اسلام آباد صدر علی نواز اعوان نے درخواست دائر کی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ ملکی معیشت خراب حالات، بدانتظامی کو دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کا فیصلہ کیا،سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی سری نگر ہائی وے پر جلسہ کر سکتی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ حقیقی آزادی لانگ مارچ کے انعقاد کیلئے درخواست گزار نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے رجوع کیا،درخواست میں وزارت داخلہ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اورآئی جی اسلام آباد کو فریق بنایاگیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -