شیخ رشید سیاستدان ہیں تو ڈرتے کیوں ہیں؟عدالت کا ایف آئی اے کیخلاف درخواست پر استفسار

 شیخ رشید سیاستدان ہیں تو ڈرتے کیوں ہیں؟عدالت کا ایف آئی اے کیخلاف درخواست ...
 شیخ رشید سیاستدان ہیں تو ڈرتے کیوں ہیں؟عدالت کا ایف آئی اے کیخلاف درخواست پر استفسار

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی ایف آئی اے کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی، عدالت نے استفسار کرتے ہوئے کہاکہ شیخ رشید سیاستدان ہیں تو ڈرتے کیوں ہیں؟۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق راولپنڈی کی مقامی عدالت میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی ایف آئی اے کیخلاف درخواست پرہوئی ، عدالت نے استفسار کیا شیخ رشید کہاں ہیں،اگر یہیں ہیں تو عدالت کیوں نہیں آئے؟وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ایف آئی اے 200 اہلکار لے کر شیخ رشید کو گرفتار کرنے آئی،عدالت نے کہاکہ ایف آئی اے کے پاس تو 200 اہلکار ہی نہیں، وہ کہاں سے ان کو گرفتار کرنے آئے ،شیخ رشید کیخلاف ایف آئی اے میں کیا کوئی مقدمہ ہے جس میں ان کو گرفتار کرنا ہے ۔

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ایف آئی اے سے فوراً پوچھیں، عدالت نے شیخ رشید کو فوراً طلب کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا۔

بعدازاں ایڈیشنل ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے کو شیخ رشید کسی مقدمے میں مطلوب نہیں ،عدالت نے شیخ رشید کی ایف آئی اے کیخلاف درخواست نمٹا تے ہوئے استفسار کیا کہ شیخ رشید سیاستدان ہیں تو ڈرتے کیوں ہیں ؟۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -