عامر خان کی والدہ کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کرد یاگیا

عامر خان کی والدہ کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کرد یاگیا
عامر خان کی والدہ کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کرد یاگیا

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کےسُپرسٹار عامر خان کی والدہ کو دل کا دورہ پڑ نے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہنگامہ نیوزکے مطابق بالی ووڈ سٹار عامرخان کی والدہ زینت حسین  دل کادورہ پڑنے کے باعث  ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جہاں عامر خان سمیت دیگر اہلِ خانہ موجود ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق "عامر خان کی ماں کی حالت میں اب  بہتری آرہی ہے تاہم اہلِ خانہ کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان  جاری نہیں کیا گیا"۔

واضح رہے کہ رواں سال 13 جون کو عامر خان نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنی والدہ کا یوم پیدائش منایا تھا۔ پارٹی میں اداکار کی سابق اہلیہ کرن راؤ اور ان کے بیٹے بھی موجود تھے۔

مزید :

تفریح -