"شہناز گل بہت مضبوط خاتون ہیں"،حمائمہ ملک

"شہناز گل بہت مضبوط خاتون ہیں"،حمائمہ ملک
سورس: @instagram/humaimamalick

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک کا بھارتی اداکارہ شہناز گل کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بہت مضبوط خاتون ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر سٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے شہناز گل کا ایک انٹرویو کلپ شیئر کیا۔ جس میں حمائمہ ملک نے شہناز گل کی تعریف کرتے ہوئے لکھاکہ "شہناز نے مختلف طریقوں سے خود کو بہت بدل لیا ہے وہ بہت مضبوط خاتون ہیں ان کے لیے بہت پیار"۔

دوسری جانب مذکورہ ویڈیو کلپ میں شہناز گَل ایک صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ "کسی کا بھی وقت کبھی بھی بدل سکتا ہے، ہر کوئی اپنی قسمت لے کر آیا ہے۔ اس لیے کبھی کسی کو جج نہیں کرنا چاہیئے"۔

واضح رہے کہ شہناز گل جلد ہی سلمان خان کی فلم "کسی کا بھائی کسی کی جان" سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔اس فلم کی کاسٹ میں شہناز گل کے علاوہ جسی گل، پوجا ہیگڑے، اور راگھو جوئیل بھی شامل ہیں۔

مزید :

تفریح -