صدف نعیم کے گھر پر عمران خان کے گارڈز نے صحافیوں کو نشانہ بنا ڈالا، صحافی احتجاج کرنے لگے 

صدف نعیم کے گھر پر عمران خان کے گارڈز نے صحافیوں کو نشانہ بنا ڈالا، صحافی ...
صدف نعیم کے گھر پر عمران خان کے گارڈز نے صحافیوں کو نشانہ بنا ڈالا، صحافی احتجاج کرنے لگے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان لانگ مارچ کے کنٹینر کے نیچے آکر شہید ہونے والی رپورٹر کے گھر تعزیت کیلئے پہنچے لیکن اس موقع پر ان کے گارڈز کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ انتہائی افسوسناک سلوک کیا گیا ، انہیں دھکے دیئے گئے جس پر صحافیوں کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان تعزیت کیلئے خاتون رپورٹر کے گھر 11 بج کر50 منٹ پر پہنچے اور ٹھیک چارمنٹ کے بعد 11:54 پر واپس روانہ ہو گئے ، لیکن جب وہ گھر آئے تو راستے میں بازار کی تمام دکانیں بند کروا دی گئیں ،گھر کے باہر موجود صحافیوں کو گارڈز کی جانب سے دھکے دیئے گئے جس پر مقامی صحافیوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا ۔صحافیوں کا کہناتھا کہ عمران خان اظہار تعزیت کیلئے آئے ہیں یا پھر کسی محاذ پر ۔ 
عمران خان جب اظہار تعزیت کے بعد وہاں سے روانہ ہونے لگے تو صحافیوں نے بات کرنے کی کوشش کی اور شکایت کی کہ آپ بھی آپ کے گارڈز نے صحافیوں کو دھکے دیئے ہیں جس پر عمران خان نے خاموشی اختیار کی اور بغیر جواب دیئے ہی وہاں سے روانہ ہو گئے ۔

صحافی شفقت محمود وغیرہ کی میڈیا ٹاک کےد وران بھی احتجاج کرتے رہے۔

ایک صحافی نے شفقت محمود کو گفتگو کرنے سے روکدیا اور کہا کہ " یہ وہ باتیں ہیں جو سارے سیاستدان کرگئے ہیں، پہلے آپ سوالوں کے جواب دیں، آپ بتائیں عمران خان نے ساڑھے تین سال حکومت کی ہے، عمران خان صاحب نے کیا کیا ہے صحافیوں کیلئے؟  آپ نے صرف صحافیوں کے جنازے پر آنا ہے، اس بات کا جواب دیںِ، ہمیں حکومتوں کی مدد نہیں چاہیے، آپ لوگ اپنے مقاصد کیلئے میڈیا مالکان کو استعمال کرتے ہیں، ابھی عمران خان کی گاڑی کے نیچے ایک اور صحافی آیا ہے، گارڈز نے مارنے کی بھی کوشش کی، اسی طرح صدف جاں بحق ہوئی۔ 

مزید :

قومی -