وزیراعظم کون ہوتے ہیں جوواقعہ میں ملوث افراد کو رہا کرائیں ،عدالت کے مسجد نبوی کے تقدس کی پامالی معاملے میں ریمارکس

وزیراعظم کون ہوتے ہیں جوواقعہ میں ملوث افراد کو رہا کرائیں ،عدالت کے مسجد ...
وزیراعظم کون ہوتے ہیں جوواقعہ میں ملوث افراد کو رہا کرائیں ،عدالت کے مسجد نبوی کے تقدس کی پامالی معاملے میں ریمارکس

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسجد نبوی کے تقدس کی پامالی کے معاملے میں عدالت نے تفتیشی افسر پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کون ہوتے ہیں جوواقعہ میں ملوث افراد کو رہا کرائیں ،سیاستدانوں کو اپنے رویوں پر غور کرنا چاہئے ،آپ کو 4 دن دیتے ہیں ویڈیوز میں نظرآنے والے ملزمان کو گرفتار کریں ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ پنڈی بنچ میں مسجد نبوی کے تقدس کی پامالی کے معاملہ میں شیخ رشید کیخلاف اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی،کیس کی سماعت جسٹس چودھری عبدالعزیز نے کی۔

عدالت کا کیس کے تفتیشی افسر پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے استفسار کیا کہ دیگر ملزمان کہاں ہیں، ابھی تک گرفتار کیوں نہیں ہوئے ؟وکیل شیخ رشید نے کہاوزیراعظم نے سعودی عرب جا کر ملوث افراد کو رہا کرا دیا۔

عدالت نے استفسار کیا وزیراعظم کا اس کیس سے کیا تعلق؟وزیراعظم کون ہوتے ہیں جوواقعہ میں ملوث افراد کو رہا کرائیں ،سیاستدانوں کو اپنے رویوں پر غور کرنا چاہئے ،عدالت نے کہاکہ آپ کو 4 دن دیتے ہیں ویڈیوز میں نظرآنے والے ملزمان کو گرفتار کریں ،عدالت نے مقدمہ کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -