ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی دہشتگردی کے مقدمہ میں حفاظتی ضمانت منظور

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی دہشتگردی کے مقدمہ میں حفاظتی ضمانت منظور
ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی دہشتگردی کے مقدمہ میں حفاظتی ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے دہشتگردی کے مقدمہ میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کی دہشتگردی کے مقدمہ میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکن بنچ نے سماعت کی ،درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ ڈپٹی سپیکر کیخلاف اسلام آباد میں تھانہ آئی 9 میں مقدمہ درج ہے ،اسلا م آباد پولیس نے انسداد دہشتگردی سمیت دیگرد فعات شامل کر رکھی ہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے، عدالت نے دہشتگردی کے مقدمہ میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی، عدالت نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کی حفاظتی ضمانت ایک ہفتے کیلئے منظور کی ۔